نئی دہلی، 19؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مشہور ای -عدالت منصوبے کے لیے اپنے اپنے ہائی کورٹو ں کو رقم جاری نہیں کر رہی ریاستوں کے خلاف سخت رخ اپناتے ہوئے مرکزی حکومت میں وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑا نے ریاستوں سے فوری طور پررقم جاری کرنے کو کہا ہے۔تمام وزراء اعلی کو لکھے ایک خط میں گوڑا نے کہا ہے کہ ریاستوں کو 202.23کروڑ روپے الاٹ کئے گئے تھے تاکہ ای -عدالت منصوبے سے منسلک آلات خریدنے کے لیے ہائی کورٹوں کویہ رقم دستیاب کروایا جا سکے۔رواں ماہ بھیجے گئے خط میں گوڑا نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ ریاستی حکومتوں نے ہائی کورٹوں کو فنڈ دستیاب نہیں کروائے ہیں۔منصوبے کے بغیر کسی روکاٹ کے آپریشن کے لیے فنڈ فوری طور پر جاری کئے جا سکتے ہیں اور ضروری تکنیکی ملازمین بھی دستیاب کروائے جا سکتے ہیں ۔غورطلب ہے کہ ہندوستان میں 24ہائی کورٹ ہیں۔انہوں نے وزراء اعلی سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ فوری طور پر قدم اٹھائیں اور انہیں اس تناظر میں وقت کے ساتھ ہونے والی پیش رفت کی معلومات دیں۔تاہم گوڑا نے ان ریاستوں کا نام نہیں لیا، جو ہائی کورٹوں کو فنڈ مہیا کروانے میں ناکام رہی ہیں۔